روس تیل کی سپلائی کے لیے قابلِ بھروسہ نہیں ہے، امریکہ

ماسکو(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل حاصل کرنے والے ممالک کی مجبوری کو سمجھتے ہیں۔ تاہم ماسکو قابل اعتماد ملک ہر گز نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سستے ایندھن کے حصول کے لیے مختلف ملکوں کے مسائل سمجھتے ہیں۔ تاہم اس حقیقت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ تیل کی سپلائی کے لیے روس قابلِ بھروسہ نہیں۔ترجمان نے کہا امید ہے روسی تیل کو کم قیمت پر خریدنے کے لیے ملک زیادہ فائدہ اٹھا سکیں.