آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم پی ٹی آئی نے وزیر خارجہ پر تنقید کرنیکا ٹھیکہ لیا ہے، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہے عمران مکار اور سازشی ہے، یہ پاکستان کے مفاد کے لئے خطرناک ہے چند دنوں سے آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم پی ٹی آئی نے وزیر خارجہ پر تنقید کرنے کا ٹھیکہ لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں جا کر کشمیر کی بات کی اور للکارا۔پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما،سید سبط الحیدر بخاری اور نزیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ چند دنوں سے آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم وزیر خارجہ پر تنقید کررہی ہے پی ٹی آئی نے تنقید کرنے کا ٹھیکہ لیا ہے،انڈیا کی حکمران جماعت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے انعام رکھا ہے کیا وجہ ہے پاکستان تحریک انصاف کو انڈیا میں پذیرائی ملتی ہے عمران خان نے سقوط کشمیر کیا اور کچھ بولا نہیں عمران خان انڈیا میں وزیر خارجہ کے بیان پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں جا کر کشمیر کی بات کی اور للکارا بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں جب بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر ہے مودی اور وزراء حملوں کی بات کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں جو موقف رکھا اس پر بی جے پی کو تو آگ لگی ہے پی ٹی آئی بھی تکلیف میں ہے اور تنقید کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے بھارت سے کلبھوشن پر پوچھا عمران نیازی نے اپنی کشمیر فروشی کو بہت چھپانے کی کوشش کی خود کو کشمیر کا وکیل کہنے والا مودی کی معاونت کرتا رہابھارت کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیا جائے اور عمران اس کی معاونت کر رہا ہے عمران مکار اور سازشی ہے، یہ پاکستان کے مفاد کے لئے خطرناک ہے۔صحافی کے ایک سوال پر پلوشہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نا کرے ہمیں کہیں مستقبل میں عمران نیازی کے ساتھ چلنا پڑے عمران نیازی کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں۔