چینی وزیر خارجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (آن لائن) بیجنگ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ کن گینگ نے بیجنگ میں چین میں امریکی سفیر نکولس برنز سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ نومبر میں بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوے کن نے کہا کہااگرچہ اس ملاقات کے بعد تعلقات بہتری کی جانب سے گامزن ہوے تھے تا ہم اس کے بعد سے امریکہ کی جانب سے منفی روئیے نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی مشکل سے بہتری کی جانب گامزن کئے جانے والے ان تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح چین امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ تاہم اس کے لئے دونوں ممالک کامثبت رویہ ہی کار گر ثابت ہو سکتا ہے۔ کن نے کہا کہ بیجنگ ابھی بھی امریکہ کے ساتھ کی بہتری کے لئے صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے اصولوں پر عمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرنا چاہیے، خاص طور پر تائیوان کے سوال کو درست طریقے سے ہینڈل کرنا چاہیے، ون چائنا کے اصول کو کھوکھلا کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اور تائیوان کی آزادی علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت یا تعاون بند کرنا چاہیے۔کن نے امید ظاہر کی امریکی سفیر برنز چین میں مزید روابط، اور تعلقات کی بہتری کے لئے دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔