حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد(آن لائن)انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔وزارت داخلہ کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔عمران خان اور دیگر رہنماوں کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے گرفتار کروایا جائے گا۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ عمران خان کو کرپشن کیسز میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن کیسز میں وزارت داخلہ گرفتار کرے گی پہلے ان کے بارے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔پنجاب سے شاہ محمود قریشی فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ کے پی کے سے اسد قیصر اور پرویز خٹک کی گرفتاری کا امکان ہے۔سندھ سے حلیم عادل شیخ۔عمران اسماعیل اور علی زیدی کہ گرفتاری کا امکان ہے۔