اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کوآج(منگل) کوطلب کر لیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔کمیٹی کاپہلااجلاس آج 9مئی بروز منگل کو ہوگا۔ اس حوالے سے چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا موقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔
Load/Hide Comments



