عام انتخابات وقت پر ہوں گے،ایک شخص کی ضدقوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، رانا تنویر حسین

مانانوالہ(آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جنرل انتخابات ایک وقت پر ہوں گے موجودہ صورتحال میں صرف پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے انتخابات ایک شخص کی ضد پر ہونے قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کے لیئے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرتا ہے تاکہ ملکی معیشت نہ سنھبل سکے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ رانا تنویر حسین نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق آف مانانوالہ اور متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 جہانزیب خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی پاکستان کی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں جو ایبسلوٹلی ناٹ امریکہ کے خود ساختہ بیانییے پر قوم کو گمراہ کرنے والا اب سر پر بالٹی رکھ کر قوم کے جوانوں کو اقتدار کی ہوس میں سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کر رہا ہے آپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے عمران احمد نیازی ایک بار پھر ملکی معیشت کو سنبھالا ملتا دیکھ کر احواس باختہ ہو چکا ہے اور دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کر رہا ہے جس کی سیاست کا محور ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا ہے تمام انتخابات ایک بار ہونے سے ہی ملک سے سیاسی عدم استحکام ختم ہو سکتا ہے انشاء اللہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں عمران احمد نیازی تمام اداروں کو متنازعہ بنانے کے درپے ہیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ متوقع امیدوار ن پی پی 141 چوہدری محمود الحق مانانوالہ اور متوقع امیدوار ن پی پی 142 جہانزیب خان نے آپنے آپنے حلقے کے مسائل سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں بھی آپنے حلقوں میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اب بھی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کروں گا تاکہ عوام کو عملی طور پر ریلیف مل سکے ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے عوام سب جانتی ہے کون کیا ہے ماضی گواہ ہے ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کوششیں قابل ستائش ہیں.