کووڈ۔ 19 اب عالمی صحت کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں رہا، ڈبلیو ایچ او

ٹوکیو (آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ۔ 19 اب بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں رہا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے، ڈبلیو ایچ او کیڈائریکٹر جنرل تیدروس ایڈہانوم گیبریسس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایمرجنسی، ہنگامی کمیٹی کے مشورے کی بنیاد پر ختم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 اب بھی خطرہ ضرور ہے، کیونکہ اس وائرس نے گزشتہ ہفتے ہر تین منٹ میں ایک انسانی جان لی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے وائرس میں نئی تبدیلیوں اور متاثرین میں اضافے کے امکانات کا بھی حوالہ دیا۔