تہران (آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک نٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کو فوبیا بناکر خطے کے ممالک کو ڈرانے اور دھمکانے کی سازش کی جو بے نقاب ہوگئی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے صرف امریکا اور اسرائیل کو دشمن قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔ ایران گزشتہ دہائیوں میں بھی شام کے ساتھ کھڑا تھا اور مستقبل میں بھی کھڑا رہے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے.
Load/Hide Comments



