عمران تم نے جو کرنا تھا کرلیا اب بس،ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو گیا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، اس لئے بجٹ کی آپ فکر نہ کریں،وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال تاریخی معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی،وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کے لئے نہیں،اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا، الیکشن ہو گا لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیرین کا والد سڑکوں پہ روئے گا چیخے گا اور پیٹے گا،فارن فنڈڈ ایجنٹ تم توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور ٹیرین کیس سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہو،اقتدار کی خاطر آئین سے کھلواڑ تم نے کیا،اقتدار کی خاطر آئین تم نے توڑا،اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین تم نے کی،اقتدار کی خاطر ملک کی ساتھ سائیفر کی گھناونی سازش تم نے کی،کس منہ سے آئی ایم ایف کی بات تم کر رہے ہو؟ معاہدہ تم نے خود کیا، پھر اسے جانتے بوجھتے ہوئے توڑا،تم نے گھڑیوں، زمینوں، فارن فنڈنگ، آٹا چینی بجلی گیس چوری کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس،تم نے فرح گوگی اور بشری بی بی کے لئے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس،تم نے 20,000 ارب قرض لے کر بہت بجٹ بنا لئیے اب بس،190 ملین پاؤنڈ کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس،تم نے ملک کو مہنگا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرنے کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا،پی ٹی آئی تمہاری حرکتوں، تمہاری لوٹ مار اور تمہاری غلیظ سازشوں کی وجہ سے کریش ہوئی،پی ٹی آئی تمہاکرپشن نالائقی اور ناہلی کو وجہ سے کریش ہو گئی ہے،فارن ایجنٹ گھڑی چور نالائق نااہل کی نہ پہلے منتخب ہو کر حکومت آئے تھی اور نہ کبھی آئے گی،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کو روزگار اور سستی روٹی دے گی،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کاروبار اور روزگار دے گے،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور مہنگائی اور غربت ختم کرے گی،بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک کو سستی روٹی بجلی گیس دی تھی جو تم نے مہنگی کی،بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جو تم نے واپس دی۔