اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایس سی او میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، تحریک انصاف کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش وہ پریشان کن ہے تاہم اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ماضی میں بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کونقصان پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔ اقتدار میں رہ کر بھی وہ یہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے.
Load/Hide Comments



