اسلام آبا د(آن لائن)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دارالحکومت میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار پر رد عمل میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل واضح ہدایات دیں کہ ریلی نکالنا آئینی حق ہے،واضح حکم کے باوجود انتظامیہ نے ریلی کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،یہ پر امن ریلی آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جا رہی ہے، یعنی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے عدالتوں کو صاف پیغام کے ہم آپ کا حکم نہیں مانتے،یہ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ان غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
Load/Hide Comments



