اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا، ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جولائی میں بھارت میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کے حوالے سے اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ بلاول بھٹو کے جے شنکر سے مصافحہ میں پرانی تلخیوں کی جھلک تو نظر نہیں آئی کہ سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ آپ اس کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، یہ ایک معمول کا رسمی عمل تھا، ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔
Load/Hide Comments



