ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والے کو نہیں،نواز شریف

لندن (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والے کو نہیں۔لندن میں حسن نواز سے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سوال کیا کہ آج کی تازہ خبرکیا ہے؟۔ایک صحافی نے بتایا کہ ایک دن الیکشن پر سپریم کورٹ نے کل (جمعہ کو) پھر سماعت رکھی ہے۔اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والے کو نہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔