ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس مسرت ہلالی کی مستقلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (آن لائن)ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس مسرت ہلالی کی مستقلی کی منظوری دے دی جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کی مستقلی کی سفارش کی تھی سینیٹر رانا مقبول کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، نوید قمر، فاروق نائیک اور ویڈیو لنک پر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔