اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہہ ملک نے ہمیشہ رہنا ہے کرسیاں اور عہدے آنی جانی چیز ہے، ایک ضدی شخص عمران خان کی خواہش پر ملکی آئین داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا،عمران خان نے پاکستان کو جتنا بدنام کرنا تھا کر لیا اب مزید اجازت نہیں دی جائیگی۔ ملک کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، ملک کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،سر پر بالٹی رکھ کر عدالتوں میں پیش ہونیولا صرف ایک شخص جس کا نام عمران نیازی ہے وہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مزاکرات کیلئے تما م سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کیا، کچھ جماعتوں نے کچھ ایشوز پر اختلافات کیا ان کو بھی منایا گیا۔ایک شخص کی خواہش پر ملک کے آئین کو داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا، ملک کیلئے اپنے سیاسینظریات کی قربانی دیکر کام کر رہے ملک نے ہمیشہ رہنا ہے کرسیاں اور عہدے آنی جانی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، اپوزیشن جماعت اگر مزاکرات کی بات کرتی ہے تو ہم اسے سراہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کی سربراہی ایک ضدی شخص کر رہا ہے، عمران خان نے پاکستان کو جتنا بدنام کرنا تھا کر لیا اب مزید اجازت نہیں دی جائیگی۔ا گر مئی 14تک اس کی سوئی اٹک گئی ہے تو یہ یوٹرن بھی لے سکتا ہے ملک کے مفاد میں یہی ہے کہ انتخاب بیک وقت ہوں۔ مفاہمت کیلئے آصف علی زرداری کی مثالیں دی جاتی ہیں، پپیلز پارٹی سستی شہرت کیلئے نہ کوئی بیان دیتی ہے نہ کوئی ایسے اقدام اٹھاتی ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کیلئے اداروں کا سہارا نہ لیں عوام کا سہارا لیں،اسمبلیاں مدت پوری کریں گی کسی کی خواہش پر اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے،عمران نیازی مودی کا ایجنٹ بن کر کام کر تا ہے۔
Load/Hide Comments



