اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا ء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ معمہ بن چکی،میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ گولی ٹانگ کے کس حصے پر لگی، خان صاحب کی ٹانگ میں درد اس وقت ہوتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہو تا ہے،یہ شخص عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہر ہوچکاہے۔ سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہیں،معائنہ کے بعد دیکھ لیتے ہیں ٹانگ خراب ہے یانیت۔اسلام آباد مٰن پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہر ہوچکا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ شوکت خانم کی جعلی رپورٹ مسترد کی جائے، سرکاری ہسپتال سے رپورٹ کرائی جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے،معلو م ہو جائے گا ٹانگ خراب ہے یا نہیں،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کی تاریخیں لینے کی کوشش کرتا ہے،زخمی ٹانگ سے ریلی نکالی جاسکتی ہے لیکن زخمی ٹانگ سے عدالت میں نہیں جایا جاتا،کبھی اس کی دائیں ٹانگ پر پلستر ہو تا ہے کبھی بائیں ٹانگ پر، سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہیں،معائنہ کے بعد دیکھ لیتے ہیں ٹانگ خراب ہے یانیت میڈیکل سائنس بھی اس بات پر حیران ہے کہ گولی ٹانگ کے کس حصے پر لگی ہے، عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے عمران خان شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال جانے کو تیار نہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔عمران خان اپنے کیسوں کو طول دینے کیلئے مختلف حیلے بہانے کرتا رہتا ہے،تاخیر ی حربے استعمال کر نا واضح کرتا ہے کہ عمران خان چور ہے، چیف الیکشن کمیشن پر من گھڑت الزام لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال زیرالتوارکھا گیا،اب بھی تاخیری حربوں سے فائدہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جار ہی ہے،اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جار ہا ہے۔ شوکت خانم کے عطیات کو جوئے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عطیات کے پیسوں کو آپ کب تک اپنے ذاتی مقا صد کیلئے استعمال کرتے رہیں گے۔ عمران خان ایک مفرور اور عدالتوں کو مطلوب ملزم ہے، چیف جسٹس کیلئے نکالی جانیوالی ریلی کس مقصد کیلئے ذرا یہ بھی بتادیں،جب انہیں فیصلے پسند نہیں آتے تو ججز کے خلاف مظاہرے کرواتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنوں نے بیرون ملک ججز کی تصاویر کے ساتھ مظاہرے کئے اور ان تصاویر پر جوتے برسائے،ان مظاہروں کی ویڈیو نے ساری دنیا نے دیکھی ہے،اب یہ کس منہ سے چیف جسٹس کے حق میں احتجاج کرنے جارہے ہیں،خان صاحب بیرون ملک بیٹھے اپنے کارکنوں کو بتائیں کہ وہ کس منہ سے موجودہ چیف جسٹس کے حق میں مظاہرے کریں۔
Load/Hide Comments



