اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے عمران نیازی کو بیماری کے پیچھے چھپتے شرم آنی چاہئے۔مذاکرات کرانے والے سراج الحق کو ہی پی ٹی آئی نے قانونی نوٹس بھیج دیا،نیازی کا ڈرامہ فلاپ ہو چکاہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی ڈرامہ نیازی وہیل چئیر پر بیٹھ گیا ہے،عمران نیازی کا ہر ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے الیکشن تاریخ پر اتفاق نہ ہونے کی سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست مذاکرات کی خلاف ورزی اور یک طرفہ اس عمل کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے عمران نیازی کو بیماری کے پیچھے چھپتے شرم آنی چاہئے، اپنے خیراتی ہسپتال کا سرٹیفیکیٹ استعمال کرنا قانون کا مذاق اڑانا ہے قومی اسمبلی چیف جسٹس کو بلانے کا کہہ رہی ہے تو سپیکر کو ایوان کی رائے پر عمل کرنا پڑے گاوزیراعظم کے دفاع میں پارلیمنٹ کا کھڑے ہونا تاریخی پیش رفت ہے، ملک میں آئین مظبوط اور جمہوریت توانا ہوگی۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرانے والے سراج الحق کو ہی پی ٹی آئی نے قانونی نوٹس بھیج دیا اسدعمر کے سراج الحق کو قانونی نوٹس کے بعد کون سے مذاکرات ہوں گے؟یہ ہے عمران نیازی اور اْن کی جماعت کا اصل چہرہ یہ ہر محسن کے ساتھ یہی کرتے ہیں جو سراج الحق کے ساتھ کیا تین سال میں عمران نیازی نے دوروں پر11 ارب سے زیادہ اڑا دئیے۔عمران نیازی نے قومی خزانے سے 11 ارب روپے خرچ کرکے پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ کی پاکستان کے خرچ پر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاگیا قوم کی یہ رقم عمران نیازی کی جائیداد نیلام کرکے وصول کی جائے۔
Load/Hide Comments



