عدلیہ کو سلام ہے جس نے سردار تنویر الیاس سے جان چھڑائی،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی آڈیو لیک سامنے آگئی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کی سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی،آڈیو میں سنا جا سکتا ہے جس میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری کہہ رہے ہیں کہ سردار تنویر الیاس وزیر اعظم بنے تو ہم نے کافی ساتھ دیا، ہم سمجھے کہ یہ کارپوریٹ سیکٹر کا بندہ ہے تو بہتری لائے گا،وقت کے ساتھ اندازہ ہوا کہ ریاست پر عذاب نازل ہوگیا ہے،جو انکے خاندان نے عزت کمائی تھی وہ ساری ملیامیٹ کردی ہے،وزیر اعظم نے سارے جہاں کے دو نمبر لوگ اپنے مشیر بنائے تھے،آڈیو لیک میں سیکرٹری جنرل نے سابق وزیر اعظم پر نوجوانوں کو فحش مواد بھجوانے کا بھی الزام عائد کیا،انہوں نے کہا کہ ریاستی عدلیہ کو سلام ہے کہ ایسے شخص سے ہماری جان چھڑائی ہے،اگر سردار تنویر الیاس پانچ سال پورے کرتا تو تباہی ہوجاتی،یہ شخص تین تین دن سویا رہتا تھا،کبھی گالم گلوچ، کبھی رونا دھونا شروع کر دیتا تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے،یہ شخص اجلاس میں نہیں جائے گا اور بلیک میل کرے گا،ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور رہیں گے،کاش انوار الحق ہمارا امیدوار ہوتا،اسی کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا،انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اس نے کتنی زیادہ کرپشن کی ہے،اس نے اپنے کاروبار کے ساتھ ریاست کا بھی بیڑہ غرق کیا ہے،والد نے کان سے پکڑ کر کاروبار سے نکالا، عدالیہ نے حکومت سے نکال دیا،اسکا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ ایک فیل انسان ہے،چند تنخواہ دار اور لالچی لوگ اسکے ساتھ رہ جانے ہیں،ہم نے پی ٹی آئی میں رہنا ہے،قیادت مخلص لوگوں کو موقع دے۔