عمران خان پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام ِآباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہائی کورٹ کے چاروں اطراف داخلی راستوں کو خاردار تاروں اور بلاک لگا کر بند کر دیا گیا داخلی راستوں پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کے بھاری اہلکار تعینات رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف جانے والا جی ٹین سے عون محمد رضوی روڈ مکمل بند کر دی گئی ہائی کورٹ کے چاروں اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی بلند عمارتوں پر پولیس ایف سی اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستند رہے سائلین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان دن بھر تو تکار ہوتی رہی ہائی کورٹ میں چیکنگ کے سخت مراحل کے بعد داخلہ کی اجازت ملتی رہی۔