اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو،فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتاہے،گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چیئر کا ڈرامہ رچانا شروع کر دیتا ہے،فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہے،وہیل چئیر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے،ثبوت پیش دو،تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی، پلستر، ڈبے، ویل چیئر اور الیکشن کا بہانہ ہے،عدالت بلائے تو گولی، پلستر، معذوری، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چیئر۔انہوں نے کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا،چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ شہدا، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے،انہوں نے عمران خان کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو،پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔
Load/Hide Comments



