بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دوروزہ دورے پر کراچی سے بھا رت روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر گووا پہنچیں گے،پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی ریاست گوا جارہا ہوں جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی سر براہی کروں گا اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے تعلقات پر بات کروں گا، میر ا گوا جانا واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔