سیاسی ٹھگ نے پہلے پلستر باندھ لیا،پھر بالٹی چڑھالی،عدالتوں نے بلایا تو ہسپتال پہنچ گئے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کی طبی رپورٹس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ،انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی ٹھگ نے پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھا،عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے کہاگیا تو ہسپتال پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کے لئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے،عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ہوگیا ہے،کیسز سے بچنے کے لئے شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی،10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے،الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کے لئے توڑیں،عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے،کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔