وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پربرطانیہ روانہ

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے، وہ لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔