اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، کثیر الجہتی رشتوں میں پیوست ہیں جو کئی دہائیاں گزرنے کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید پائیدار اور مضبوط ہونگے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ دولت مشترکہ کی کانفرنس میں بھی شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے ملاقاتیں کروں گا۔
Load/Hide Comments



