اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کے کھیل کا کیا مطلب ہے؟ مجھے دو تہائی اکثریت دلوا دیں تو اسمبلی کی عمر تاقیامت، اگر کوئی اور جیتا تو اسمبلی کیلئے روز قیامت ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسمبلی توڑیکیوں؟ تا کہ جوڑ سکوں، جوڑنا کیوں چاہتے ہیں؟ تاکہ توڑ سکوں۔ یہ توڑنے اور جوڑنے کے کھیل کا کیا مطلب؟ مجھے دو تہائی اکثریت دلوا دیں تو اسمبلی کی عمر تا قیامت کوئی اور جیتے تو اسمبلی کے لئے روز قیامت۔
Load/Hide Comments



