حکومت کو سپریم کورٹ نہیں شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے، فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاشسٹ حکمراں مسلط ہیں، ان کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں، حکومت کو سپریم کورٹ نہیں بلکہ شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں فاشسٹ حکمراں مسلط ہیں، ان کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں۔ ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال حکومت کی مرہونِ منت ہے، ملک کے مشکلات کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کا بس چلے تو ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دے، حکومت شکست کے خوف سے بھاگ رہی ہے۔