اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے، عمران خان نے موقع دیا کہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں،ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار مواقع فراہم کیے، سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے آ چکے ہیں لیکن عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جا رہی ہیں، گزشتہ ایک سال سے حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے آئین ٹوٹ چکاہے،آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہو گئی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا،بار بار موقع دیاسپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں عمران خان نے موقع دیاکہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے،بارہ ماہ حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں اس موقع پر سابق وزیر مملکت فرح حیب نے کہاگزشتہ ایک سال سے پاکستان میں فاشسٹ حکمران مسلط ہیں چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا حکومت کو سپریم کورٹ نہیں بلکہ شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے،ان کو فیصلے لکھوانے کی عادتیں پڑی ہوئی ہیں ملک میں غیر یقینی کی صورتحال حکومت کی مرہون منت ہیملک کے مشکلات کا واحد راستہ یک وقت انتخابات ہیں حکومت کا بس چلے تو ملک بھر میں دفعہ144 نافذ کردیں حکومت شکست کے خوف سے بھاگ رہیپانامہ رانی ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتی تھیں اب مریم نواز اور ن لیگ کہتی ہے ووٹ کا نام ہی نہ لووڈیو لیکس کی فیکٹری راؤنڈ میں لگی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



