اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (آج) بدھ3مئی کو اسلام آباد میں ہو گی، اے این پی کی جانب سے اے پی سی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اے پی سی کا عنوان موجودہ ملکی بحران اور اس کا حل ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔اے پی سی میں ایم کیو ایم کی جانب سے دو رکنی وفد کے نام فائنل ہو گئے، ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اے پی سی میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے۔ ایم کیو ایم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے دی تھی۔
Load/Hide Comments



