لاہور (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ ستمبر، عمران خان چاہتا موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں الیکشن ہوں، ہم چاہتے کہ الیکشن مقررہ وقت یعنی اکتوبر میں ہوں گے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، عمران خان سے مذاکرات کرنا بیسود ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ ستمبر کا ہے، عمران خان چاہتا موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں الیکشن ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں، الیکشن مقررہ وقت یعنی اکتوبر میں ہوں گے، سیاستدان مذاکرات کا کھیل کھیلتے ہیں۔عمران خان سے مذاکرات بے سود ہیں، ہمیں عدالت نے کہا کہ ان سے مذاکرات کرو، ہم مذاکرات کررہے ہیں، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، مذاکرات کا کہنے والے ججز پہلے اپنے اندر اتحاد پیدا کریں گے۔
Load/Hide Comments



