سہولت کار عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں،جاوید لطیف

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ ایک شخص کو آج تک بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا،عمران خان بار بار اقرار جرم کر رہے ہیں،سچ سامنے لانا اداروں میں بیٹھے لوگوں کی ذمہ داری ہے، سہولت کار عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ لوگوں کو اب سچ بولنا پڑے گا،ماضی میں لانچ کئے گئے پراجیکٹ کو ا?ج تک بے نقاب نہیں کیاگیا،عمران خان نے اگلے 10 سال کی منصوبہ بندی اداروں میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ ملکر کی،سہولت کار عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،عمران خان بار بار اپنے سہولت کاروں کے بارے میں حقائق بیان کررہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان بار بار اقرار جرم کر رہے ہیں،ایک شخص کو آج تک بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا،ا?ڈیو لیک کا نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا؟ان کاکہناتھا کہ زمان پارک اور ظہور الٰہی روڈ پر پیٹرول بم گرائے گئے،وقت آگیا ہے سب کااحتساب ہونا چاہئے،نواز شریف کوسازش کے تحت اقتدار سے ہٹایاگیاجبکہ نوازشریف نے ملک کو سی پیک کاتحفہ دیا۔جاوید لطیف کاکہناتھا کہ گزشتہ 4 سال کے بجائے آئین و قانون کا اطلاق ابھی کیوں یاد آرہاہے،بتایا جائے حقائق کیا ہیں؟ ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔