چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا، کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی،محسن نقوی

لاہور(آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پولیس پرویزالہی کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا، کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران چودھری سالک حسین زخمی ہوگئے، مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔