لاہور(آن لائن) پرویزالٰہی کے لاہور میں موجود گھر پر چھاپے اور انتہائی کشیدہ صورتحال کے بعد بلاآخر عمران خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں خواتین اور فیملی ممبرز کا احترام نہیں کیا گیا۔ اہنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں خواتین اور فیملی ممبرز کا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ آئین، سپریم کورٹ کے فیصلوں یا عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی احترام نہیں – جنگل کا قانون اور فاشزم پی ٹی آئی کے حوصلے پست کرنے اور کچلنے کے لندن پلان کا حصہ ہیں۔انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا اور اب یہی کچھ بدمعاشوں اور ہینڈلرز کے ذریعے پرویز الٰہی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ایسی بربریت مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھی تھی۔ کیا ریاست نے لٹیروں اور پیسے والوں کے گھروں میں گھسنے کی جرات کی ہے؟
Load/Hide Comments



