لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پولیس کیساتھ ساتھ اپنوں سے بھی بڑا شکوہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سالک حسین نے کہاکہ پرویز الہی کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الہی ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔سالک حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری سالک حسین نے کہاکہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی،ان کو بتایاگھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی موجود نہیں،سالک حسین کاکہناتھا کہ اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔
Load/Hide Comments



