اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، مذاکر ات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی، خان کی چوری معاف کر دی جائے؟ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو یہاں تک لانے والا اس کا بیٹا ہے جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پر ویز الہٰی کا بیٹا پنجاب کو لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا۔ طلا ل چوہدری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟۔
Load/Hide Comments



