اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی دوسری نشست کا اندرونی احوال سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابقوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی وفد کو معاشی صورتحال پر بریفینگ دی۔اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیچیدگیوں بارے آگاہ کیا، حکومتی کمیٹی کا مؤقف تھاکہ بغیر بجٹ کی منظوری کے اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ممکن نہیں ہوگا، بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ نہیں دے سکتے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فوری اسمبلی تحلیل کرنے کے مطالبے میں لچک دکھائے، دونوں فریقین کے درمیان قبل از وقت بجٹ پیش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔ذرئع کے مطابق حکومتی وفد کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلیف دینے پر غور کرنے کی حامی ہیں۔مذاکرات کے دوران فریقین کا میڈیا پر ایک دوسرے کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار پر اتفاق کیا گیا۔دونوں فریقین کا سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد منگل کو بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔منگل کو ہونے والا مذاکراتی دور حتمی ہونے کا امکان ہے.
Load/Hide Comments



