اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اسکے اتحادی پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنے پر ڈٹ گئے،بدھ کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس ہوا،وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے شرکا کو اہم عدالتی قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی،الیکشن فنڈ کی فراہمی سے متعلق اتحادیوں نے پارلیمنٹ کے فیصلے پر کاربند رہنے کے عزم کااظہار کیا،اجلاس کے شرکا نے حالیہ آڈیو لیکس پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں،ہمارا موقف درست ثابت ہو رہا ہے،پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، اس کے فیصلوں کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا،شرکاء کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے ابتدائی رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا،عمران خان سے مذاکرات نہ کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمن نے اپنا موقف دہرا دیا،اجلاس میں کسی بھی ممکنہ فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،شرکاء نے کہا کہ بامقصد مذاکرات کے لئے سب کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments



