لاہور (آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کے معاملے پر لاہورمیں سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی،جس میں موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ایک ہی دن الیکشن کرانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں انکی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کیں۔جن میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق،سردار ایاز صادق،اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس کے ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف کی اپنے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،فیصلہ آج (بدھ) اتحادیوں کے اجلاس میں ہوگا۔
Load/Hide Comments



