جدہ (آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ان کے ایرانی اور بر طانوی ہم منصبوں نے ٹیلی فونک روابط کر کے عید کی مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں شہزادہ فیصل بن فرحان اور حسین امیر عبداللہیان نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ میں دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Load/Hide Comments



