واشنگٹن (آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔ انہوں نے کہا عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر ا ٓتی ہے جو ایثار، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments



