عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزیر مذہبی امور کی سعوی حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود سعودی عرب میں سرگرم عمل،پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے حصول کیلئے سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،ذرائع نے بتایا کہ وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے سربراہ رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اورضیوف البیت سروسز کمپنی (سابقہ موسسہ جنوب ایشیا) کے سربراہ اسامہ دانش سے ملاقاتیں کیں، وزیر مذہبی امور کا پاکستانی حجاج کو منی عرفات میں سہولیات دینے والی جنوبی ایشیا طواف کمپنی کا دورہ کیا،ملاقات کے دوران منی عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر مذہبی امور نے مشاعر کی سہولیات پر مبنی تھری ڈی ماڈلز اور آرکائیوز انکلوڑر کا دورہ کیا،ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور ڈائریکٹر حج مکہ فہیم آفریدی کو موقع پر ہدایات جاری کیں سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج کیلئے سعودی ٹیکسز میں مکمل چھوٹ یا نرمی کیلئے کوشش کر رہے ہیں،امسال حج مکمل گنجائش پر ہو گا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے حصول کا چیلنج پورا کرنا ہو گا۔