الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں،سید مراد علی شاہ

جیکب آ باد(آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے،اس ملک میں آئین اور ہر ادارے کو مینڈیٹ ہے کہ وہ کام کرے اور اس تعین ہو، کچھ اضلاع میں ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پولیس نے اقدامات کیے ہیں،پولیس نے ڈاکوؤں کو سرغنوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کیا ہے، پنجاب کی طرف آپریشن کے بعد ہم نے سندھ میں بھی ایک حکمت عملی مرتب کی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیکب آباد میں ممتاز جکھرانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسئلے حل ہوں تو ہر کوئی ماننے کیلئے تیار ہے، آئین میں 90روز میں الیکشن کرانا ہے خالی نشستوں پر بھی جلد الیکشن کرانا ہیں،ہم ساری سیاسی جماعتوں کے اپنے نظریے ہیں، ہم ضرور اکٹھے ہوکر حکومت کررہے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائلاگ پر یقین رکھا ہے،آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ بات کرنے کیلئے تیار ہیں،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا اپنا موقف ہے وہ بھی اپنے حساب سے غلط نہیں،عمران خان کا جو رویہ رہا ہے اس کیلئے بڑا دل گردہ ہونا چاہیے کہ ایسے شخص کیساتھ بات کی جائے،ہم نے اپنے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بینظیر بھٹو کو کھو دیا پھر بھی آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھاایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے دریاؤں کے بندوں پر بھی چوکیاں قائم کی جائیں گی،پہلے سندھ کے کچھ علاقے نوگو ایریا تھے، ہم حالات کچھ بہتر ہیں ڈاکوؤں کی نقل حرکت اور ان تک اسلحہ پہنچانے کی روک تھام کی جائے.