شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے بعد ماحولیاتی تبدیلیوں پر جس طرح آپ نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا وہ قابل تعریف ہے، آپ نے ناقابل یقین عوامی خدمت کی ہے، آپ اعزاز کی مستحق ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ٹوئیٹ شیری رحمان کا نام ٹائم میگزین کی جانب سے 2023 کی 100 بااثر ترین افراد کیفہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے کیا.