واشنگٹن (آن لائن) امریکی رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکن نے کہا ہے کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری اقدار پر عمل یقینی بنایا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے ایلیسا سلوٹکن نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے وطن کے بارے میں کس قدر فکر مند ہیں کہ وہ ترقی کرے اور وہاں جمہوریت پروان چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین کانگریس امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پر خط لکھ کر زور دے رہے ہیں کہ امریکا پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ اسلام آباد انہی جمہوری اقدار کا احترام کرے جو امریکا کو عزیز ہیں، ان اقدار میں آزادی اظہار، لوگوں کے اجتماع کی آزادی اور سب کو لے کر چلنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین بہت سی چیزوں پر اختلافات رکھتے ہیں لیکن جلد ہی یہ اچھی خبر ملے گی کہ محکمہ خارجہ سے اس ضمن میں مطالبہ کرنے کے لیے دونوں جماعتوں کے اراکین ہم آواز ہیں.
Load/Hide Comments



