شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (آن لائن) شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو) طلب کر لیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔