اسلا م آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مذاکرات شرائط سے نہیں ہوتے،اداروں کو آئین کے دائرہ میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔الیکشن میں پتہ چلے گا کہ کون کمزورہے اورکون نہیں،نواز شریف واپس ائینگے، انکے آنے سے ن لیگ کو تقویت ملے گی۔ وہ علاج کروانے گئے تھے، علاج کرواکے واپس آجائینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کیساتھ کیا کیا گیا۔نواز شریف کی چلتی حکومت کو توڑا گیا۔نواز شریف کوتاحیات نا اہل کرکے سیاست سے الگ کرنے کی کوشش کی۔جج کو بلیک میل کرکے فیصلہ کروایا گیا۔پیٹرول قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔پیٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے وزیر کی پریس کانفرنس کرنا ٹھیک نہیں۔یہ اوگرا کا کام ہے کہ پیٹرول قیمتوں کا اعلان کرے۔
Load/Hide Comments



