اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب انتخابات سے متعلق فنڈز اجرا کا معاملہ دوبارہ قومی اسمبلی میں رکھا جائیگا، یہ ایک اچھاراستہ ہے جس سے آسانی ہو گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کوئی لڑائی کی صورتحال نہیں ہے، معاملے دوبارہ قومی اسمبلی میں لے کر جارہے ہیں، قومی اسمبلی اسے اگر منظور کرے گی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل ہو جائیگی منظور نہ ہونے کی صورت میں آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہوگی، فنڈز سے متعلق آج ہی ساری کارروائی کر کے قومی اسمبلی کے سامنے رکھی جائے گی۔
Load/Hide Comments



