لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے پنجاب الیکشن سے متعلق بیان کو چیف جسٹس کو کھلی دھمکی قرار دے دیا۔ رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چیف جسٹس کو کھلی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، رانا ثنا اللہ کے ماتحت ادارے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 5 سال تک کی نا اہلی ہوسکتی ہے، شہبازشریف کو نااہل کرانے کا منصوبہ لندن میں بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسٹیٹ بینک آج پیسے ٹرانسفر کرے گا اور شیڈول کے مطابق انتخابات ہوں گے۔
Load/Hide Comments



