اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں عمران خان کی پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی (آج)منگل کو پیشی کے حوالے سے آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت منگل کو دن ڈھائی بجے ہوگی۔سرکلرکیمطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی،اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل آفس سے10 وکلا کمرہ عدالت جاسکیں گے۔سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت کے خصوصی داخلہ پاس بنانے کے لئے 17 اپریل تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments



