کوئی شک نہیں کہ بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے: عماد وسیم

لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عماد وسیم نے کہا کہمیں کوئی شک نہیں کہ بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، میں نے ان کی بہت زیادہ اننگز دیکھی ہیں لیکن میری نظر میں یہ اننگز ٹاپ آف دی لائن تھی۔عماد نے بابر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔