لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جب تک کپتان کھڑا رہتا ہے تو ٹیم لڑتی ہے،سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی،خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا،ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگوہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں،سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے،عمران خان کاکہناتھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دے گی،امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔دریں اثنا علی زیدی کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ دوٹوک الفاظ میں واضح کردوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصہ ہی بڑھ رہا ہے، یہ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یہ انتخابات میں ہمیں کمزور کردیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئیمنصوبے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے، تحریک انصاف کیتین ہزار سیزائد کارکنوں کو گرفتار یا اغوا کیا گیا، لندن پلان کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔عمران خان کا زمان پارک میں کارکنوں سے افطار کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ جب تک ٹیم کا کپتان کھڑا رہتا ہے تو ٹیم لڑتی ہے۔
Load/Hide Comments



